اردو نیوز اپڈیٹس

دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان کا دفاعی نظام مفلوج کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈہ کو آگے بڑھایا۔ وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ریلوے پولیس میں آپ کو واضح بہتری نظر آئے گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ افسوسناک ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ دوبارہ دہشت گردی نے کیوں سر اٹھایا، ہم میزائل بناتے ہیں تو اسرائیل پروپیگنڈا کرتا ہے۔ دہشتگردی کیلئے ہمسایہ ملک اب افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر رہا ہے. انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کی آنکھوں میں سی پیک کھٹک رہا ہے، دہشت گردی پاکستان میں پنپ رہی ہے، فیصلہ ہوا ہے کہ جتنے دہشت گرد پاکستان میں ہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ کامیاب آپریشن پر فوج کو خراج تحسین پیش کرتےہیں، پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈہ کو آگے بڑھایا۔ ریلوے پولیس کا اسکیل پنجاب پولیس کے برابر کردیا ہے۔ وزیرریلوے نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس کے ہر شہید کے خاندان کو 52 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ریلوے کی سیکیورٹی بہتر کرنے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…

3 hours ago

دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو…

3 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر دراصل افغانستان اور بھارت کے ایجنٹ ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت…

3 hours ago

بندوق اٹھانے والوں سے بے رحمانہ طریقے سے نمٹنا چاہیے وزیراعلی بلوچستان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بندوق کے زور…

3 hours ago

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے…

3 hours ago

نیب کی 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ…

3 hours ago