اردو نیوز اپڈیٹس

دہشتگردی کیخلاف قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تفصیلی بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ
دہشتگردی کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تفصیلی دی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے. اجلاس اِن کیمرہ ہو رہا ہے .جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔دہشت گردی سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی اور سیکیورٹی رہنما شریک ہیں، عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے۔اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر خزانہ، وزیراعلیٰ کے پی، گورنر پنجاب، وزیر دفاع اور دیگر شریک ہیں۔ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بیرون ملک ہونے کے باعث قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے، محسن نقوی آج شام وطن واپس پہنچیں گے۔اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد کردہ نمائندگان شرکت کر رہے ہیں.متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شریک ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کمیٹی شرکاء کو بریفنگ دی۔آرمی چیف نے 50 منٹ تک گفتگو کی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی کارروائیوں ، کامیابیوں اور حکمت عملی کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے 30 منٹ تک بریفنگ دی، آرمی چیف کی شرکاء کو بریفنگ کے بعد 15منٹ کا وقفہ کردیا گیا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا کی داخلی و خارجی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے بھی خطاب کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کمیٹی سے خطاب کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جینیوا میں امریکا اور…

11 hours ago

خواجہ آصف نے کہ ہم تاریخ کے ایک اہم دور سے گزر رہے ہیں 78 سال میں اتنی کامیابی نہیں ملی جو آج ملی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج سے پہلے بھی…

11 hours ago

اسحاق ڈار کی برطانوی حکام سے ملاقات پاکستانی سفارتی کردار کو سراہا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی دفتر خارجہ،…

11 hours ago

پاکستانی سفیر کی چیچن رہنما سے ملاقات دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے چیچن ریپبلک کے…

11 hours ago

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا…

11 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج اچانک بڑا…

11 hours ago