اردو نیوز اپڈیٹس

روسی افواج نے جنوری میں یوکرین کی 24 آبادیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
روسی وزارتِ دفاع کی رپورٹس کی بنیاد پر سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق روسی افواج نے جنوری 2026 کے دوران خصوصی فوجی آپریشن کے علاقے میں 24 آبادیوں کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ پیش رفت زاپوروزیے ریجن میں ریکارڈ کی گئی. جہاں مشرقی اور دنیپر بیٹل گروپس کے دستوں نے 10 آبادیوں کو اپنے کنٹرول میں لیا. ان میں ترنوفاتویے، نوویاکوولیوکا، ریچنویے، پریلوکی، پاولووکا، ژووطنویے، بیلوگوریے، نووبوئکووسکویے، زیلینیے اور پیٹرووکا شامل ہیں۔ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ میں مغربی اور مرکزی بیٹل گروپس نے چھ آبادیوں پر قبضہ حاصل کیا، جبکہ خارکیف ریجن میں روسی دستوں نے چار اہم آبادیوں کو کنٹرول میں لے لیا. اسی طرح سومی ریجن میں تین آبادیوں کو روسی کنٹرول میں لیا گیا، جب کہ دنیپروپیٹرووسک ریجن میں ایک آبادی روسی افواج کے زیرِ کنٹرول آئی۔روس کے چیف آف جنرل اسٹاف ویلری گیرایسیموف کے مطابق جنوری کے ابتدائی دو ہفتوں میں روسی افواج نے 300 مربع کلومیٹر سے زائد علاقے پر قبضہ اور آٹھ آبادیوں کو آزاد کرایا تھا. جس کے بعد مہینے کے اختتام تک پیش رفت میں مزید اضافہ ہوا۔وزارتِ دفاع کی رپورٹس کے مطابق جنوری کے دوران یوکرینی فوج کو ہلاک اور زخمی ملا کر 38 ہزار سے زائد اہلکاروں کا نقصان اٹھانا پڑا، سب سے زیادہ جانی نقصان بیٹل گروپ سینٹر کے محاذ پر ریکارڈ کیا گیا

Faisal Bukhari

Recent Posts

کھلاڑیوں کی محنت نظم و ضبط اور جذبے کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کی آسٹریلیاء کے خلاف…

23 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے اور پورے ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ…

23 hours ago

محسن نقوی سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان کی سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر…

23 hours ago

بلوچستان میں آپریشن مکمل دو دنوں میں خودکش حملہ آوروں سمیت فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دو دنوں میں آپریشن کے دوران فتنہ…

23 hours ago

امریکا کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بلوچستان میں دہشت گردانہ واقعات کی…

23 hours ago