اردو نیوز اپڈیٹس

روسی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
روسی فیڈریشن کے وزیرِ داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا گیا اور پاکستان اور روس کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی ادارہ جاتی روابط اور بہتر ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں، بالخصوص سیکیورٹی کے میدان میں ٹھوس تعاون کو وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات حکمت عملی پر بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ…

2 hours ago

اسحاق ڈار سے عمانی وزیر خارجہ کی ملاقات دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے عمانی ہم منصب سید بدر بن حمد…

2 hours ago

قومی اسمبلی اجلاس خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پرکڑی تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہارِ خیال…

3 hours ago

واشک میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے سکیورٹی ذرائع

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک میں کارروائی کرتے ہوئے 5…

3 hours ago

ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کا عندیہ…

3 hours ago

آبنائے ہرمز کے قریب آنے والے امریکی جنگی جہازوں کو ڈبو دیں گے ایرانی بحریہ کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے دھمکی…

3 hours ago