اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات حکمت عملی پر بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی اور مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت دفاعی اور تزویراتی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے حکمت عملی سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو معاہدے میں شریک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ طور پر 23 ستمبر کو اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔تینوں ممالک نے معاہدے پر 7 اگست کو دستخط کیے تھے، جس کے تحت تینوں میں سے کسی ایک ملک پر حملے کو تمام شریک ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت اتحاد کا مرکزی سیکریٹریٹ سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے نعمان محمود کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کے فروغ کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، دفاع اور علاقائی سلامتی کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ “سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیںنعمان محمود کی نامزدگی کی توثیق 5 اکتوبر کو ریاض میں اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کی گئی تھی۔ اجلاس میں سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی خطرات اور خطے کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔دفتر خارجہ کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے معاہدے کے تحت اجتماعی دفاع کی ذمہ داریوں پر فوری عمل درآمد اور سعودی عرب میں فوجی دستوں کی فوری تعیناتی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اجلاس میں مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں اور سعودی شہروں و شہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت بھی کی گئی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

روسی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی فیڈریشن کے وزیرِ داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز…

2 hours ago

اسحاق ڈار سے عمانی وزیر خارجہ کی ملاقات دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے عمانی ہم منصب سید بدر بن حمد…

2 hours ago

قومی اسمبلی اجلاس خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پرکڑی تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہارِ خیال…

3 hours ago

واشک میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے سکیورٹی ذرائع

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک میں کارروائی کرتے ہوئے 5…

3 hours ago

ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کا عندیہ…

3 hours ago

آبنائے ہرمز کے قریب آنے والے امریکی جنگی جہازوں کو ڈبو دیں گے ایرانی بحریہ کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے دھمکی…

3 hours ago