اردو نیوز اپڈیٹس

روس امن کے لیے تیار نہیں یورپ کو فوجی صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کرنا ہوگا یورپی یونین

پاکستان نیوز پوائنٹ
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کایا کالاس نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کو 2030 کے دفاعی اہداف کو پورا کرنے کے لیے خود کو تیزی اور زیادہ مؤثر انداز میں مسلح کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ روس امن قائم کرنے میں قطعی طور پر کوئی دلچسپی نہیں رکھتا لہٰذا یورپ کو اپنے دفاعی نکتہ نظر میں فیصلہ کن تبدیلی لانی ہوگی۔برسلز میں یورپی وزرائے دفاع کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کایا کالاس کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک نے روس کی جانب سے درپیش خطرات کے پیشِ نظر ایک نئے ’ایمرجنسی سیکیورٹی پروٹوکول‘ پر بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔ان کے مطابق مجوزہ پروٹوکول کا مقصد ان واقعات پر فوری ردعمل دینا ہے جو نیٹو کے ’آرٹیکل 5‘ کے تحت مسلح حملے کے زمرے میں نہ آتے ہوں. لیکن وہ یورپی سلامتی کے لیے خطرہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال میں یہ دیکھا جائے گا کہ اس حملے کے خلاف فوری طور پر کون سے ذرائع اور اقدامات استعمال کیے جا سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر جرمنی اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اس ملاقات کے بعد روس کا رویہ ثابت کرتا ہے کہ ماسکو امن نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ سے باہر کئی ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ روس کے ساتھ صرف بات چیت کرنے سے تمام مسائل حل ہو جائیں گے. تاہم روس کا رویہ اس کے برعکس دکھائی دیتا ہے۔کاجا کالاس کا کہنا تھا کہ ’اگر روس واقعی امن چاہتا ہے تو اسے شہریوں پر حملے بند کر کے یوکرین سے براہِ راست مذاکرات کرنا ہوں گے۔کاجا کالاس کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے اور یوکرین کو اپنے دفاع میں مدد فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یورپی یونین روس کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی پابندیوں کی فہرست پر بھی کام کر رہا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

1 hour ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

1 hour ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

1 hour ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

1 hour ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

1 hour ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

1 hour ago