پاکستان نیوز پوائنٹ
روس نے امریکا سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس وینزویلا کی حکومت کی جانب سے اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، روس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ وینزویلا کے ساتھ قریبی اور ہمہ جہت تعاون جاری رکھے گا۔روسی وزارتِ خارجہ نے امریکا کی قیادت پر زور دیا کہ وہ وینزویلا کے قانونی طور پر منتخب صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو رہا کرے۔روسی بیان کے مطابق 3 جنوری کو امریکا نے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں شہری اور فوجی اہداف پر حملے کیے، جنہیں وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل پنٹو نے کھلی فوجی جارحیت قرار دیا، ان حملوں کے بعد وینزویلا میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے، بعد ازاں 5 جنوری کو دونوں کو نیویارک کے جنوبی ضلع کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان پر منشیات کی سمگلنگ سے متعلق الزامات عائد کیے گئے، صدر مادورو اور ان کی اہلیہ نے تمام الزامات کی تردید کی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بندوق کے زور…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ…