اردو نیوز اپڈیٹس

روس کا کیف پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان غیر ملکی سفارتکاروں کو شہر چھوڑنے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ
روس نے کہا ہے کہ وہ کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں پر جوابی کارروائی کے تحت ہدف بنا کر حملے کر رہا ہے، اور غیر ملکی شہریوں اور سفارت کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ دارالحکومت کیف چھوڑ دیں۔ روئٹرز کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ’’روسی شہری آبادی اور ملک کے شہری بنیادی ڈھانچے کے خلاف یوکرینی مسلح افواج کی دہشت گرد کارروائیوں کے جواب میں روسی مسلح افواج کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں میں فوجی تنصیبات کو ہدف بنا کر منظم انداز میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘‘ روسی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر غیر ملکی شہریوں، جن میں سفارتی مشنز کا عملہ بھی شامل ہے، کو خبردار کیا کہ وہ یوکرین میں قیام نہ کریں اور نہ ہی اس کے علاقے کا سفر کریں،وزارت نے کہا ’’کسی بھی ناخوش گوار نتائج کی تمام تر ذمہ داری ان افراد پر عائد ہوگی جو اس انتباہ کو نظر انداز کریں گے۔‘‘روس نے حالیہ دنوں میں یوکرین کے دارالحکومت میں بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حملوں میں اضافہ کیا ہے، ہفتے کے روز ایک فضائی حملے میں دریائے ڈنیپرو پر قائم ایک پل کو بھی نشانہ بنایا گیا،روسی حملوں میں شدت کے باعث سردیوں کے سخت مہینوں کی آمد سے قبل تقریباً 30 لاکھ آبادی والے دارالحکومت میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے رواں ہفتے کہا تھا کہ یوکرین روس پر کیے جانے والے اپنے حملوں کی قیمت ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی ادا کرتا رہے گا، جب کہ ماسکو کی افواج یوکرین میں مختلف اہداف کو منظم انداز میں نشانہ بناتی رہیں گی۔ حالیہ مہینوں کے دوران روس اور یوکرین دونوں نے بحیرہ اسود میں ایک دوسرے کے اناج لے جانے والے بحری جہازوں پر حملے تیز کیے ہیں،دوسری جانب روس کی تیل صاف کرنے والی ریفائنریوں اور دیگر تنصیبات کو بھی یوکرینی گولہ باری کا سامنا ہے، جب کہ یوکرینی ڈرونز نے روس کے سرحدی علاقوں میں شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ دونوں ممالک شہریوں یا شہری بنیادی ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ…

12 hours ago

مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار سہیل آفریدی 9 مئی دہرانے نہیں دیں گے وزیر داخلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی…

12 hours ago

سیاست کی آڑ میں پی ٹی آئی سکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں طلال چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی…

12 hours ago

امریکا ایران کشیدگی پھر شدت اختیار کرنے لگی ٹرمپ نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کے بارے میں فیصلہ کرنے…

12 hours ago

جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں حملہ ہوا تو جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا ایران کا امریکا کو دوٹوک جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اور…

12 hours ago