اردو نیوز اپڈیٹس

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ریاست کے علاوہ کوئی بھی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا۔قومی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا اللہ نے اسلامی ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطاکیا، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق اور مماثلت ہے۔ان کا کہنا تھا ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا قیام کلمہ طیبہ کی بنیاد پر رمضان کے مہینے میں ہوا، دونوں ریاستوں میں مماثلت کی وجہ یہ ہےکہ رب کائنات نے انہیں خادم الحرمین بنانا تھا اور ہمیں محافظ الحرمین۔چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا آپریشن بنیان المرصوص میں اللّٰہ کی مدد آتے ہوئے دیکھی اور محسوس کی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا افغان طالبان کی پشت پناہی سے دہشتگردی کے ذریعے شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، فتنہ الخوارج کی جو تشکیلیں افغانستان سے آتی ہیں ان میں 70 فیصد افغانی ہیں، افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے اسلاف کی علمی و فکری میراث کو چھوڑ دیا، وہ زبوں حالی کا شکار ہوگئیں، ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

4 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

4 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

4 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

5 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

5 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

5 hours ago