اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا بھارت کو بدترین شکست

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو رنز سے شکست دی۔ شاہینوں کی شاندار بالنگ کی بدولت بھارتی ٹیم 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں رنز پر آؤٹ ہوگئی۔دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔پاکستان نے بھارت کے خلاف شاندار اور پُراعتماد انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز اسکور کیے۔پاکستانی بیٹرز نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بھرپور اعتماد کے ساتھ بھارتی بولرز پر دباؤ قائم کیے رکھا اور اسکور بورڈ کو تیزی سے آگے بڑھاتے رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر سمیر منہاس نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 113 گیندوں پر 172 رنز کی یادگار اننگز کھیلی. جس میں 6 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35 جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 19 رنز بنا کر اسکور کو مزید آگے بڑھایا۔بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3 ہینل پٹیل اور کِھلن پٹیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کنیشنک چوہان نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاہینوں کی شاندار بالنگ کے سامنے بھارتی بلے باز کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔بھارت کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گری، جب اوپنر ایوش مہاترے دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد آرون جارج 49 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، جبکہ اوپنر ویبھو سوریاونشی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ ٹیم ٹائٹل جیتنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔پاکستان نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرایا تھا۔ یاد رہے کہ اس یادگار فتح کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ انڈر 19 ایشیا کپ کا تاج اپنے سر پر سجانے میں کامیاب ہوجائے گا۔ اس سے قبل 2012 میں پاکستان، بھارت کے ساتھ مشترکہ چیمپئن رہا تھا۔ پاکستان دو مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ بھی اپنے نام کرچکا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

5 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

5 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

5 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

5 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

6 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

6 hours ago