اردو نیوز اپڈیٹس

ری پبلکن پارٹی کو انتخابات میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا تو وسط مدتی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کر سکتے ہیں ٹرمپ کاعندیہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری مشکل انتخابی صورت حال کے پیش نظر ممکنہ نتائج کو مشروط طور پر قبول کرلینے کا عندیہ دیا ہے۔ تاہم انہوں نے انتخابات کے دیانتداری سے منعقد کیے جانے کی شرط عائد کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی تشویش کی تجدید کرتے ہوئے کہاکہ ری پبلکن پارٹی کو انتخابات میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا تو وسط مدتی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کر سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ انتخابی مہم کے سلسلے میں ٹیکساس جاتے ہوئے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ری پبلکنز نے انتخابی نتیجے میں نقصان کا سامنا کیا تو وہ نتائج کو چیلنج کرسکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ڈیموکریٹس جیت گئے تو وہ ان کے ساتھ بھی کام کر لیں گے۔ تاہم انہوں نے باور کرایا صدر کو قانون سازی پر ایک مضبوط ویٹو کا اختیار ہوتا ہے۔ ٹرمپ کے یہ ریمارکس 3 نومبر کو ہونے والے متوقع انتخابات سے محض پانچ دن پہلے آئے ہیں۔ وسط مدتی انتخابات میں یہ امریکی ووٹر فیصلہ کریں گے کہ کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول کس کے پاس ہوگا۔ خیال رہے ایوان نمائندگان کی 435 نشستوں جبکہ سینیٹ کی 35 نشستوں اور 36 گورنروں کا انتخاب کیا جانا ہے۔ اس لیے وسط مدتی انتخابات کو صدر ٹرمپ انتظامیہ کا ایک بڑا ٹیسٹ قرار دیا جارہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ 2020 کے صدارتی انتخاب میں اپنی شکست کو تسلیم کرنے سے انکاری ہو گئے تھے اور انہوں نے کسی واضح ثبوت کے بغیر ہی الزام لگایا تھا کہ صدارتی انتخاب میں ان کے خلاف فراڈ کیا گیا ہے۔ اگر اب کی بار بھی ٹرمپ کی مرضی کے نتائج نہ آسکے تو ان کے پاس ویٹو کا اختیار تو رہے گا مگر وہ کانگریس کے دباؤ میں رہیں گے۔ انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے حامیوں نے 6 جنوری 2021 کوکیپٹل ہل پر چڑھائی کر دی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے اور اس کے بہن بھائیوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم…

2 hours ago

صوبے میں کسانوں کو ایک کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے لیے ’پنجاب کسان بینک‘ قائم…

2 hours ago

جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف…

2 hours ago

روسی دارالحکومت ماسکو میں روسی صدر پوتن اور پزشکیان کی اہم ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ گیس برآمد کرنے والے ممالک کے آٹھویں فورم پر روسی دارالحکومت ماسکو…

2 hours ago

ٹرمپ کے اسلام آباد یادداشت سے متعلق بیان پر ایران برہم امریکی سفارت کاری کو کھوکھلا قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے…

2 hours ago