سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری, وزارت دفاع نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا.ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے, ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں توسیع کا اطلاع 19 مارچ 2026 سے ہو گا.نوٹی فکیشن آئین پاکستان کی شق 243 اور ایئر فورس ایکٹ کی شق 10 بی کے تحت جاری کیا گیا.قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ وزارت دفاع نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی5سال کیلئے کی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *