اردو نیوز اپڈیٹس

سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، یہ کٹوتی اگست 2025 کی تنخواہوں سے کی جائے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کی 2 دن جبکہ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی ایک دن کی بنیادی تنخواہ اگست 2025 کی ادائیگی سے کاٹی جائے گی۔ فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خود مختار اداروں کے ملازمین پر ہوگا،محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا ہے جس کا مقصد سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی فنڈز اکٹھا کرنا ہے تاکہ ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے۔ انھوں نے مزید کہا ان فنڈز سے متاثرہ خاندانوں کو عارضی رہائش، خوراک، طبی امداد اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بحالی کے اقدامات کو بھی فوری طور پر ممکن بنایا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ مکانات، سڑکیں، کھیت اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…

9 hours ago

دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو…

9 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر دراصل افغانستان اور بھارت کے ایجنٹ ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت…

9 hours ago

بندوق اٹھانے والوں سے بے رحمانہ طریقے سے نمٹنا چاہیے وزیراعلی بلوچستان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بندوق کے زور…

9 hours ago

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے…

9 hours ago

نیب کی 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ…

9 hours ago