سرکاری زمین ہر صورت واگزار کرائی جائیگی کسی کو رعایت نہیں ملے گی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کابینہ میں رپورٹ پیش ہوئی آج جے آئی ٹی رپورٹ منطور ہوئی۔ون کانسٹیٹیوشن کا قبضہ پہلے بھی تھا اور اب بھی ہے ۔اگلے چند ماہ میں اس بلڈنگ کو 5 سٹار ہوٹل میں منتقل کیا جائے گا ۔سی ڈی اے ٹیم اور لیگل ٹیم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی اسپورٹ رہی ۔غریب کیلیے کوئی اور امیر کیلئے کوئی اور قانون نہیں ہونا چاہیے ۔ محسن نقوی نے مزید کہا ممبر ایڈمن اس بلڈنگ کے معاملات اب سے دیکھیں گے۔کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں جو بھی سرکار کی زمین پر قابض ہے۔ہمارے پر کہاں کہاں سے پریشر آئے ہیں یہ نہیں بتا سکتالیکن چیرمین سی ڈی اے اور ان کی ٹیم بہترین کام کر رہی ہے۔ اسلام آباد کلب والوں نے وقت لیا ہے ہم سے،سی ڈی اے میں ہمیں وہ بندے چاہیں جو متعلقہ فیلڈ سے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کے پیچھے ایک ہزار ایکڑ زمین واگزار کرائی ہے ۔اسلام آباد کے 4سیکٹرز پر کام مکمل کرنا ہے ، صرف کارروائی کرنا مقصد نہیں اس کام کو انجام تک پہنچائیں گے۔جس نے جو ادائیگی کی ہے اسے واپس کی جائے گی ۔ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے معاملے پر وزیر اعظم کے تعاون کے مشکور ہیں۔سرکاری زمین ہر صورت واگزار کرائی جائیگی،کسی کو رعایت نہیں ملے گی۔سی ڈی اے کے ممبر آج سے اس عمارت کے معاملات دیکھیں گے۔پراجیکٹ کے متاثرین کو ان کی رقم واپس ادا کی جائیگی ۔اس معاملے میں وزیراعظم کا مکمل تعاون میسر رہا۔قبضہ لینے گئے تو ایسا ماحول بنا دیا گیا جس نے دلبرداشتہ کیا ۔ہمارا ایک مقصد ہے کہ غریب اور امیر کیلئے ایک ہی معیار ہو،۔‎ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظور ہوگئی ۔اسلام آباد کی زمینوں پر بے دردی سے قبضہ کیا گیا۔بڑے عرصے سے جے آئی ٹی کی اس رپورٹ کے منتظر تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *