پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں، جبکہ پاکستان کے فوجی دستے سعودی عرب میں موجود ہیں اور دفاعی معاہدے کے سیکریٹری جنرل بھی تعینات ہو چکے ہیں۔اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا کہ دفاعی معاہدہ فعال ہونے کے بعد آپریشنل فیصلے متعلقہ حکام خود کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون جاری ہے اور معاہدے کے تحت عملی اقدامات سے متعلق فیصلے متعلقہ حکام کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ میں پاکستان کے کردار کو غیر ملکی مہمان سراہتے ہیں۔ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کے دوران اپنا کردار ادا کیا ہے.جسے غیر ملکی شخصیات کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔افغانستان کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے سجاد حیدر خان نے کہا کہ افغان طالبان وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کرتے ہیں. تاہم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی افغانستان میں پناہ گاہیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان میں امن و امان اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر ریاستی اقدامات جاری ہیں۔آزاد کشمیر کی صورتِ حال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وہاں انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے اپنے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ طویل جنگ جاری…