سعودی عرب کے حق میں سلامتی کونسل کا بڑا فیصلہ تمام 15 ارکان نے متفقہ بیان جاری کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کے حقِ دفاع کی توثیق کر دی۔ سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان نے متفقہ بیان میں سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ سعودی ہوائی اڈوں اور سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حوثی حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔ سلامتی کونسل نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں تجارتی جہازوں کو حوثیوں کی جانب سے دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جہاز رانی کی آزادی اور بین الاقوامی انسانی قانون کے احترام پر زور دیا۔ کونسل نے حوثیوں کو اسلحہ، مالی وسائل اور تکنیکی معاونت کی فراہمی روکنے کا مطالبہ بھی کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *