اردو نیوز اپڈیٹس

سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام پاک بحریہ کا علاقائی امن میں اہم کردار ہے صدر زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ
سمندری حدود کے نگہبانوں کو قوم کا سلام، 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے شہدا اور غازیوں کے نام، ملک بھر میں آج یوم بحریہ منایا جارہا ہےنجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جنگ ستمبر میں پاک بحریہ نے اپنی صلاحیتوں اور بہادری کا لوہا منوایا، سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ دشمن کیخلاف اہم کارروائیاں انجام دیں، آپریشن دوارکا کو بحریہ کی تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔کراچی سے تقریبا 350 کلو میٹر دور دوارکا کو بھارت کے دفاعی قلعے کی حیثیت حاصل تھی، ریڈار سٹیشن سے بھارتی فضائیہ کو مدد فراہم کی جا رہی تھی، پاک بحریہ نے ریڈار سٹیشن کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔7 جنگی جہازوں پر مشتمل پاک بحریہ کا جنگی بیڑا ریڈیو سگنلز کے بغیر آگے بڑھا، بحری فوج نے چند منٹ کےدوران بھارتی ریڈار سٹیشن مکمل تباہ کر دیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان نیوی کے افسران، سیلرز اور سویلینز کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، آپریشن سومناتھ پاکستان نیوی کی شاندار تاریخ کی یاد دلاتا ہے، 7 اور 8 ستمبر 1965 کی شب آپریشن سومناتھ بہادری اور عزم کا مظہر تھا۔صدر مملکت نے کہا کہ مئی 2025 میں مارکۂ حق کے دوران پاکستان نیوی نے اہم کردار ادا کیا، پاکستان نیوی نے آپریشنل تیاری اور پیش قدمی سے بھارتی بحریہ کو مؤثر انداز میں روکے رکھا، پاکستان نیوی نے ملکی بحری مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے جاری تنازع کے دوران آپریشن محافظُ البحر کے ذریعے پاکستان کی توانائی سلامتی یقینی بنائی، پاکستان نیوی جدید ٹیکنالوجی کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو مسلسل جدید بنا رہی ہے، ہنگور کلاس آبدوزوں، جدید جنگی جہازوں، طیاروں اور بغیر پائلٹ نظام کی شمولیت اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی ملکی سمندری مفادات کے تحفظ کے ساتھ علاقائی امن میں بھی کردار ادا کر رہی ہے، امن مشق اور امن ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان نیوی عالمی تعاون کو فروغ دے رہی ہے، قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں پاکستان نیوی قابلِ اعتماد فرسٹ ریسپانڈر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مسلح افواج کی جدید کاری اور استعدادِ کار میں اضافے کے لیے پرعزم ہے، مجھے پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تکنیکی برتری پر مکمل اعتماد ہے، پاکستان نیوی بہادری، وقار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بحری مفادات کا تحفظ جاری رکھے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں…

20 hours ago

وزیراعظم نے2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت…

20 hours ago

دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے انہیں سخت جواب دیا جائے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

20 hours ago

آن لائن فراڈ کے زیادہ تر کیسز میں خواتین نشانہ بن رہی ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ…

20 hours ago

وفاق خیبرپختونخوا کو مزید فنڈز دینے کو تیار ہے طلال چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے…

21 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی…

21 hours ago