اردو نیوز اپڈیٹس

سندھ طاس محض ایک معاہدہ نہیں قانونی فریم ورک ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ طاس محض ایک معاہدہ نہیں بلکہ قانونی فریم ورک ہے، سندھ طاس معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ پاکستانی سفارتخانے واشنگٹن میں سندھ طاس معاہدے پر سیمنار سے خطاب اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ریاستوں کے درمیان پانی کی تقسیم عالمی قوانین کے تحت ہی ممکن ہے۔انھوں نے کہا کہ عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کا ثالث ہے، معاہدے کے تحت دریائے راوی، بیاس اور ستلج کا پانی بھارت بغیر پابندی کے استعمال کرسکتا ہے، اسی طرح پاکستان دریائے سندھ، جہلم اور چناب کا پانی بغیر کسی پابندی کے استعمال کرسکتا ہےاسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دریاؤں کے معاملے پر انڈس کمیشن بھی فعال ہے، پانی کے معاملے پر اختلاف کے حل کے لیے معاہدے کے تحت میکنزم موجود ہے۔انھوں نے کہا بھارت نے جان بوجھ کر سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کیا، پاکستان کے لیے آبی تحفظ معاشی، غذائی اور قومی سلامتی سے جڑا ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کا حامی ہے، پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کاافتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دانش اسکول کا…

21 hours ago

امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے وزارت اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی…

21 hours ago

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ…

21 hours ago

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے…

21 hours ago

ایران کو جوہری معاہدہ یا تباہ کن جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب جلد کرنا ہو گا پیٹ ہیگسیتھ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے…

21 hours ago

حوثی حملوں کے خلاف سعودی عرب کا دفاع کریں گے مصری صدر کا اعلان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب…

22 hours ago