اردو نیوز اپڈیٹس

محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کااچانک دورہ امیگریشن پراسیس کا تفصیلی معائنہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کے پراسیس کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران محسن نقوی نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے ملاقات کی اور ان سے امیگریشن پراسیس کے حوالے سے دریافت کیا۔ اسی دوران امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہو گیا، جس پر وفاقی وزیر داخلہ نے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔محسن نقوی نے امیگریشن سسٹم کی خرابی فوری دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کی صورت میں متبادل انتظامات ہر وقت موجود ہونے چاہییں اور امیگریشن پراسیس کسی صورت رکنا نہیں چاہیے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےبیرون ممالک پاکستان کی بدنامی کا باعث کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا.وفاقی وزیر داخلہ نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ نامکمل یا بغیر تصدیق شدہ دستاویزات رکھنے والے کسی بھی مسافر کو کسی صورت سفر کی اجازت نہ دی جائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پمز سانحہ وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز سانحہ سے متعلق اعلیٰ سطح…

1 hour ago

فیلڈ مارشل کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ آپریشنز اور مقامی سطح پر جدید عسکری سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس…

1 hour ago

سندھ طاس محض ایک معاہدہ نہیں قانونی فریم ورک ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ…

1 hour ago

بجلی صارفین ہوشیار ستمبر کے بلوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا نیپرا…

1 hour ago

دنیا کی پہلی سولر ایمبولینس کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ افریقہ میں صحت کی سہولتوں تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ براعظم…

1 hour ago

مصر میں ہالی وڈ فلموں کی طرز پر ڈکیتی کی واردات ویڈیو وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ مصر میں ہالی وڈ فلموں کی طرز پر ڈکیتی کی واردات کی…

2 hours ago