اردو نیوز اپڈیٹس

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے10 ہزارمفت الیکٹرک موٹرسائیکلوں کے منصو بے کا آغاز کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے10 ہزارمفت الیکٹرک موٹرسائیکلوں کے منصو بے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر صنعتوں میں کام کرنے والی خواتین کو 10 ہزار مفت الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، جس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔سندھ ورکرز ویلفیئربورڈ کے مطابق الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ ڈیجیٹل قرعہ اندازی سے ہوگا، 20 سے 45 برس کی صنعتی مزدور خواتین اس اسکیم کیلئے اہل ہوں گی جبکہ اسکیم کے لئے 20 فیصد اقلیتی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے حصول کے لئے درخواستیں سندھ ورکرز ویلیفیئربورڈ کی ویب سائٹ پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔اہلیت کے معیار میں رجسٹرڈ صنعت میں کام کرنا،عمر کی حد 20 سے 45 برس،20 فیصد اقلیتی کوٹہ مختص،انتخاب کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی،7 سال بائیک کو پاس رکھنے کی لازمی شرط،ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 60 دن کی مہلت شامل ہیں۔جبکہ اہل خواتین ڈبلیو ڈبلیو بی ایس کے پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکتی ہیں، جمع کروائی گئی درخواستوں کی تصدیق ای او بی آئی/سیسی اور آجر کے سرٹیفکیٹ کے ذریعے کی جائے گی۔اس حوالے سے صوبائی وزیر محنت شاہد عبدالسلام تھہیم نے کہا کہ الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم کا سہرا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم لاگت میں کمی، حفاظت میں بہتری، آلودگی کے اخراج میں کمی اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے وزیراعظم متحرک اہم اجلاس طلب کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ انسداد پولیو سے متعلق اجلاس 27 اگست کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،چاروں…

6 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے تاریخی دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے تاریخی دورے…

6 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو پوری تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس لے لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو پوری…

6 hours ago

پاکستان کے تفتیشی اداروں نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کے تفتیشی اداروں نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارت کی بدنام…

6 hours ago

سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ…

6 hours ago