پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد کے داخلی راستے مختلف مقامات سے بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس جاری کر دیئے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق فیض آباد سے مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشن ہو گی، شہری متبادل راستے استعمال کریں، ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے حکم تک بند ہوگا۔ راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی، بہارہ کہو، مری اور اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے راول ڈیم چوک سے پارک روڈکااستعمال کریں، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ( islamabad ) سے راولپنڈی جانے والے لہتراڑ روڈ،کھنہ اور ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ائیر پورٹ جانے والے براستہ کشمیر چوک سری نگر ہائی وے استعمال کریں،گارڈن فلائی اوور سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی، آئی ایٹ کے رہائشی زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے اور راول چوک سے پارک روڈ استعمال کریں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…