اردو نیوز اپڈیٹس

سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ
سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک کے الزام پر لاہور پولیس نے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا۔ لاہور پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر اور پولیس اہلکار کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سوشل میڈیا پرپولیس وردی کا تمسخر اڑایا. شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کو نوٹوں سے بھری تھال تھمائی. ٹک ٹاکر کاشف ضمیر پولیس اہلکار کے ہاتھ میں پکڑی تھال سے نوٹ نچھاور کرتا رہا۔مقدمات میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے اس فعل سے محکمہ پولیس کی عزت اور وقار مجروح ہوا. ملزم نے کارروائی سے بچنے کے لیے آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے دوسری ویڈیو بنائی. ایف آئی آر کے مطابق جعلی ویڈیو میں اے آئی کے ذریعے پولیس اہلکار کے کپڑوں کا رنگ تبدیل کیا گیا۔حکام کے مطابق بدنامی کا باعث بننے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ کاشف ضمیر کو گرفتار کرنے کے بعد لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔ دریں اثنا، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کر دیاجاری اعلامیے کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت فوری طلب کر لیا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مقدمے کی پیروی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر بھی تعینات کر دیا.پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے تفتیشی افسر کو لائن آف انکوائری جاری کرنے کے لیے طلب کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ…

19 hours ago

پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

19 hours ago

ماشاءاللہ بالکل فٹ ہیں بہن سیاسی فائدے کیلئے بھائی کی صحت پر غلط بیانی نہیں کرے گی خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے ماشاءاللہ بالکل فٹ، الحمدوللہ بہن…

19 hours ago

عمران خان کو معائنہ کے بعد ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم…

19 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ…

19 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ 5اشیاء مہنگی ہوگئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور…

19 hours ago