اردو نیوز اپڈیٹس

سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں نئے ریکارڈ قائم

پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی قیمتوں میں یکدم نمایاں اضافے کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 92 ڈالر کے بڑے اضافے کے بعد 4 ہزار 424 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونا 7 ہزار 888 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 267 روپے بڑھ کر 8 ہزار 23 روپے اور فی 10 گرام چاندی 229 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 878 روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم تازہ اضافے کے بعد قیمتی دھاتیں ایک بار پھر مہنگی ہو گئی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلئے وزیراعظم نے گرین سگنل دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے معاملے…

17 hours ago

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی ریاض میں سعودی عسکری افسران سے اہم ملاقاتیں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فضائیہ کے چیف آف ائیر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد…

17 hours ago

اسلام آباد میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی یونٹ قائم کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں چینی…

18 hours ago

آئی ایم ایف کی شرائط آئندہ بجٹ کی تیاری شروع

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے اسٹرکچرل بینچ مارک کے تحت آئندہ بجٹ کی…

18 hours ago

غلطی کی تو فیصلہ کن جواب ہوگا ایران کی امریکا کو کھلی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ…

18 hours ago

یوکرین میں جنگ بندی برطانیہ اور فرانس کا بڑا اعلان فوجیں تیار روس کو سخت پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں ممکنہ امن معاہدے کی صورت میں…

18 hours ago