پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فضائیہ کے چیف آف ائیر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد سعودی چیف آف جنرل سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے عسکری تعلقات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سعودی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور علاقائی سکیورٹی سمیت مختلف مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سعودی فضائیہ کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں فضائی افواج کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے دیگر عسکری افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…