پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا۔سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں ہوئی۔اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق تقرریاں کرے گی، معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان سے بات کی تھی۔اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نےکہا کہ اٹارنی جنرل صاحب ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، اگر ناانصافی ہوئی تو پھر مسائل بنیں گے۔ جسٹس محمد علی مظہر نےکہا کہ ہمیں ابھی ججز تقریوں کا مقدمہ نمٹانا چاہیے۔سماعت میں گلگت بلتستان حکومت کی جانب سےججز طریقہ کارسےمتعلق درخواست واپس لے لی گئی۔بعد ازاں اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان کےدرمیان ججز تقریوں کے طریقہ کارپراتفاق ہوا جس کے بعد سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پرحکم امتناع ختم کردیا۔سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں تقرریوں سے متعلق دیگر درخواستوں کو 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں تقریب کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ،وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں 3بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی وزارت مذہبی امور نے کہا کہ بیمار عازمین کو سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس اور…