اردو نیوز اپڈیٹس

سپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سماعت کے بعد ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں کیسزکا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر ایک ملزم کے وکیل نے کہا کہ 4 ماہ میں ٹرائل کیسے مکمل ہوگا ؟ ہمارے خلاف 35 مقدمات ہیں اتنے کم عرصے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوگا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مردان میں مشال خان قتل کا واقعہ ہوا تھا، میں اس وقت پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تھا، مشال خان قتل کیس کا 3 ماہ میں ٹرائل مکمل ہوا، انسداد دہشتگردی کی عدالت پرفارم کر سکتی ہے۔واضح رہے پنجاب حکومت کی جانب سے ضمانت منسوخی کی درخواستوں کے کچھ کیسز میں گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو فیصلے 3 ماہ میں کرنے کا حکم دیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مواقع دے کر…

15 hours ago

کراچی تا چمن ہائی وے کے منصوبے میں ہر پاکستانی کا حصہ سب کے شکر گزار ہیں سرفراز بگٹی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں…

15 hours ago

کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال…

15 hours ago

جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے…

15 hours ago

پراپرٹی کی خریداری کرنے والوں کیلئے خوشخبری حکومت نے رئیل اسٹیٹ پر عائد 3 فیصد ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پراپرٹی کی خریداری کرنے والوں کیلئے خوشخبری، حکومت نے رئیل اسٹیٹ پر…

15 hours ago