اردو نیوز اپڈیٹس

سکھس فار جسٹس کا بورڈ آف پیس کیلئے ایک ارب ڈالر کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
واشنگٹن میں سکھس فار جسٹس نے تاریخی اعلان کیا ہے کہ وہ بورڈ آف پیس کے پہلے سرکاری اجلاس کیلئے ایک بلین ڈالرز دے گا۔ امریکہ بھر سے سینکڑوں سکھ برادری کے ارکان واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہوئے تاکہ امن، اتحاد اور سیاسی مطالبات کیلئے آواز بلند کریں، غزہ کی طرح خالصتان کو بھی ایک حل طلب سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے سفارتی اور جمہوری حل پر زور دیا جا رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے یہ واضح مطالبہ بھی رکھا گیا کہ مودی سے براہِ راست بات کی جائے کہ بھارتی زیر قبضہ پنجاب میں امریکی محکمہ خارجہ کی نگرانی میں آزادی ریفرنڈم کروایا جائے۔ سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ خالصتان ریفرنڈم کے حامی سکھ نوجوانوں کو مبینہ جعلی مقابلوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، 11,000 سے زائد سکھ نوجوان سیاسی عقائد کی بنیاد پر گرفتار اور گینگسٹر کے طور پر لیبل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خونریز مقابلے سے پہلے صدر ٹرمپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ایک پرامن، جمہوری حل کیلئے نگرانی شدہ ریفرنڈم کروایا جائے، ہمارا مقصد بورڈ آف پیس کا ممبر بن کر پنجاب کو بھارت سے آزاد کرانا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم بھارت سے جمہوری اور پر امن طریقے سے آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام امریکی سیاست میں خالصتان کے مطالبے کو اجاگر کرنے اور عالمی توجہ حاصل کرنے کی ایک مؤثر کوشش ہے، اگرچہ اس سے بھارت-امریکہ تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے، مگر مقصد تشدد سے بچتے ہوئے مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِاعظم کی بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی…

2 hours ago

امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم شہباز شریف اور…

2 hours ago

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو بڑی پزیرائی ملی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی…

2 hours ago

عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کی معیشت…

3 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے. سونے…

3 hours ago

ایران پر امریکی حملہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا روس کا سخت انتباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا کی جانب سے ایران پر…

3 hours ago