پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز نے تیمر گراہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دیر کے علاقے تیمر گراہ میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ مارا گیا، دہشت گرد حفیظ اللہ سکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں پرحملوں میں ملوث تھا۔شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حفیظ اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے دہشت گرد حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لوئر دیر میں خارجیوں کو ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشت گردوں سے جنگ جاری رہے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا، وزیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے صوبے میں سیاحوں کی سیکیورٹی اور سہولیات کو بہتر…
پاکستان نیوز پوائنٹ سرکاری افسران کیلئے کرپشن کا دروازہ بند، اپنے اور اہل خانہ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی عدلیہ کو حکم امتناعی…
پاکستان نیوز پوائنٹ چائلڈ میرج پر مکمل پابندی کے لیے نیا قانون متعارف کروادیا گیا…