سکیورٹی فورسز کی پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں 11 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے5 خارجی جہنم واصل کردیئے جبکہ2زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسزنے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،سکیورٹی فورسزنے خارجیوں کی نقل و حرکت پرمسلسل نگرانی رکھ کر فیصلہ کن کارروائی کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں،سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جس میں5 خوارج جہنم واصل اور2 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کوکامیابی سے نشانہ بنایا،سیکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پرمسلسل نگرانی رکھتے ہوئے ان کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی،سیکیورٹی فورسزعزم استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *