پاکستان نیوز پوائنٹ
اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر اسے اپ ڈیٹ کرلیں۔گوگل کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں موجود ایک بڑی سکیورٹی خامی دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، تو اس میں موجود سکیورٹی کمزوری بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔گوگل کی جانب سے جاری سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق کروم ورژن 8 کے جاوا اسکرپٹ اور ویب اسمبلی انجن میں موجود سکیورٹی خامی کے لیے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔ گوگل نے بتایا کہ CVE-2025-13223 نامی سکیورٹی بگ سے صارفین کو خطرہ لاحق ہے۔اس کے ذریعے ہیکرز ایچ ٹی ایم ایل پیج کو استعمال کرکے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔اس سکیورٹی خامی کو گوگل کے تھریٹ اینالیسز گروپ کے ایک محقق نے دریافت کیا تھا۔کمپنی نے اس بارے میں اضافی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ میں پاکستان نے بھارت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اے ڈی بی کے مطابق فنڈز ’سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھنگ پروجیکٹ‘ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اسٹاک مارکیٹ (pakistan stocks market)ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نجی شعبے…