اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی رپورٹ نے بھارت کےخلاف جنگ میں پاکستان کی جیت پر مہر لگادی وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تپھڑ رسید کیا، جب کہ پاک فوج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور امریکی رپورٹ نے پاکستان کی جیت پر مہر لگادی۔وزیر اعظم نے باغ، آزاد کشمیر میں دانش اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس کی رپورٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے 7 جہاز گرانے کا بارہا ذکر کیا، جب کہ شاہینوں کی کارکردگی نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ 4 دن کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تپھڑ رسید کیا، یہ اللہ کے فضل و کرم اور فیلڈ مارشل کی شاندار اور بلاخوف قیادت کی بدولت ممکن ہوا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں بلا خوف مشاورت سے بھرپور فیصلے کیے، افواج پاکستان کی دلیری اور فتوحات کے باعث پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے عزت سے نوازا، پاک-بھارت جنگ میں بری افواج نے الفتح میزائل داغے، افواج پاکستان کی دلیری اور فتوحات کے باعث پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا۔انہوں نے کہا کہ دانش گاہ کا سفر ہم نے پنجاب سے شروع کیا تھا، یہ دانش گاہیں پورے ملک میں تعمیروترقی کے ذریعے پھیل رہی ہیں. بھمبر میں دانش اسکول کا 35 فیصد کام مکمل ہوچکا. دانش اسکول کا دائرہ کار وادی نیلم تک پھیل جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیرکی خواہش پر فاروڈ کہوٹہ کے لیے دانش اسکول کا اعلان کرتا ہوں. دانش اسکول پاکستان کے نامور تعلیمی اداروں کے ہم پلہ ہیں، دانش اسکول میں غریبوں کے بچے بہترین تعلیمی سہولیات حاصل کر رہے ہیں، جب کہ دانش اسکول کے ذریعے علامہ اقبالؒ اور قائد اعظمؒ کا خواب پورا ہورہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی میدان میں دن رات محنت کررہے ہیں، جو قومیں معاشی طور پر ترقی نہیں کرتیں وہ کامیاب نہیں ہوتیں، ایک دن آئے گا کہ ہماری قرضوں سے جان چھوٹ جائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

11 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

11 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

11 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

11 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

11 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

11 hours ago