پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں وفاقی وزیر احسن اقبال نے شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی کے مترادف ہے، عسکری قیادت پر تنقید ناقابلِ قبول، قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ۔ پی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی صورتحال اپنی طرزِ سیاست کا نتیجہ ہے، نفرت اور گالی گلوچ کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، اگلے الیکشن میں عوام ایسے رویے کو مسترد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے موجودہ حالات میں پاکستان کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ گزشتہ دو سال میں پاکستان کو معاشی تباہی سے نکالا گیا، اگلے تین سال فیصلہ کن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتشار اور فساد کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا، مستقبل کے لیے اتحاد ضروری ہے۔ مسلم لیگ ن اگلی نسل کو روشن اور خوشحال پاکستان دینا چاہتی ہے۔
