پاکستان نیوز پوائنٹ
سیف سٹی نے امریکہ میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) کا عالمی ایوارڈ حاصل کر لیا۔ ایم ڈی سیف سٹی محمد احسن یونس نے امریکی ریاست فلوریڈا میں منعقدہ عالمی پولیس کانفرنس میں ایوارڈ وصول کیا گاڑیوں کی چوری اور متعلقہ جرائم کی روک تھام میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا ۔سیف سٹی کو بین الاقوامی سطح پر IACP Leadership in the Prevention of Vehicle Crimes Award 2026 سے نوازا گیا ۔سیف سٹی کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی جدید سیکیورٹی سسٹمز اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ ماڈل کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ عالمی ایوارڈ کا حصول وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب وژن کی اہم کامیابی ہے، ایم ڈی سیف سٹی محمد احسن یونس پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے عالمی معیار کی خدمات فراہم کر رہی ہے، محمد احسن یونس۔ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر اور جدید پولیسنگ کے شعبے میں پنجاب کی نمایاں شناخت قائم ہوئی، ایم ڈی سیف سٹی
