پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب میں سیلاب سے کس کی فیکٹری کو بچانےکی کوشش کی گئی، حقائق سامنے آگئے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز آخر کار بے بنیاد، جھوٹے پروپیگنڈا کے خلاف بول پڑیں۔ مریم نواز نے واضح الفاظ میں کہا، کہ سیلاب کی وجہ میری اپنی فیکٹری بھی بنے گی تو اسے میں خود گراؤں گی؛ میں کہوں گی کہ آبادی کو بچائیں۔ مریم نواز نے کہا کہ انتظامیہ سے کہہ رہی ہوں کہ جہاں جہاں متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے وہاں وہاں مدد پہنچائیں، آبادی کو بچانا ہے، لوگوں کی جانوں کو بچانا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سیلاب زدہ شہریوں کے ریسکیو اور ریلیف کے آپریشن کی خود نگرانی کرنے کرنےکے لئے ہمہ وقت میدان میں ہیں۔ مریم نواز آج تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور فیلڈ اسپتال میں دواؤں اور ڈاکٹروں کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کو انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ریلیف کیمپ میں موجود لوگوں سے بات چیت بھی کی، خواتین اور بچوں میں گھل مل گئیں۔ فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب زدہ شہریوں کو دی جا رہی سہلوتوں کے جائزہ کے دوران مریم نواز نے کہا کہ مخالفین جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ میں نے کسی کو نہیں کہا کہ یہاں بند توڑیں یا وہاں توڑیں. میں نے کسی کی فیکٹری کو بچانے کا ہرگز نہیں کہا، میں نے صرف جانیں بچانے کی ہدایت دی ہے، اگر میری بھی فیکٹری ہو تو میں کہوں گی کہ آبادی کو بچائیں۔ مریم نواز نے کہا کہ جہاں جہاں متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے وہاں وہاں مدد پہنچائیں، آبادی کو بچانا ہے، لوگوں کی جانوں کو بچانا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات آئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانوی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجا کے بریگیڈر ریٹائرڈ راشدنصیرکےخلاف الزامات بےبنیاد…
پاکستان نیوز پوائنٹ فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے…