اردو نیوز اپڈیٹس

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار 2 میجرز سمیت 5 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ
آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر ہڈور گاؤں کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے میں 2 میجر سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ آج صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں میجر عاطف اور میجر فیصل سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار مقبول، کریو چیف حوالدار جہانگیر اور کریو چیف نائیک عامر شہداء میں شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا، ہیلی کاہٹر کو حادثہ ٹھک داس کینٹ سے تقریباً 12 کلو میٹر دور ہُڈور گاؤں کے قریب پیش آیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق تربیتی مشنز آرمی ایوی ایشن کی معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہیں، تربیتی مشنر آپریشنل سپورٹ اور قدرتی آفات میں ریلیف آپریشنز سمیت مختلف کاموں کو سرانجام دینے کے لیے ضروری ہیں۔ پاک فوج ہر پہلو پر اپنی تیاری کو یقینی بنانے کے عزم پر قائم ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت میں آرمی ایوی ایشن کے تربیتی ہیلی کاپٹر کے حادثے پر افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے میجر عاطف، میجر فیصل، فلائٹ انجینئر مقبول، حوالدار جہانگیر اور نائیک امیر کی درجات بلندی کی دعا کی۔ واضح رہے کہ 15 اگست کو خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں سے واپسی پر ضلع مہمند میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے تھے۔حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر نے 20 منٹ کی پرواز کی تھی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا، شہید افراد کے ڈی این اے سیمپل ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں، شہداء میں پائلٹس شاہد سلطان اور ریٹائرڈ ونگ کمانڈر آفتاب شامل ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

10 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

10 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

10 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

10 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

10 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

10 hours ago