اردو نیوز اپڈیٹس

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ
مفکر پاکستان، شاعر مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جبکہ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی۔ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ اور جرمنی گئے۔ اپنی شاعری کے ذریعے انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں میں سیاسی اور فکری بیداری پیدا کی اور انہیں خودی، اتحاد، خود اعتمادی اور جدوجہد کا پیغام دیا۔ بانگ درا، بال جبریل اور ضرب کلیم علامہ اقبال کے معروف شعری مجموعے ہیں۔ ان کے افکار نے مسلمانوں کو اپنی الگ شناخت اور مستقبل کے تعین کے لیے فکری رہنمائی فراہم کی۔ ان کا تصور پاکستان تحریک پاکستان کی فکری بنیادوں میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کلام نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی طاقت کا احساس دلایا۔ صدر مملکت کے مطابق اقبال کی شاعری میں آزادی، باوقار زندگی، استحصال کے خلاف جدوجہد اور محنت کش طبقے کے حقوق کا پیغام نمایاں ہے۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ بھی کیا۔تقریب کے بعد پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ ملک بھر میں قوم علامہ اقبال کی قومی، ادبی اور فکری خدمات کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

علامہ محمد اقبال کو نوجوان نسل پر غیر معمولی اعتماد تھا وزیرِ اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کو…

37 minutes ago

ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایسا…

41 minutes ago

اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ محمد…

44 minutes ago

شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا149 واں یومِ پیدائش آج عقیدت واحترام سےمنایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا…

51 minutes ago

ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا اسماعیل بقائی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران…

55 minutes ago

امریکی صدر ٹرمپ آج قطری وزیرِاعظم سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر کے دفتر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ آج قطر کے وزیرِ…

57 minutes ago