اردو نیوز اپڈیٹس

علامہ محمد اقبال کو نوجوان نسل پر غیر معمولی اعتماد تھا وزیرِ اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کو نوجوان نسل پر غیر معمولی اعتماد تھا اور وہ نوجوانوں کو قوم کے مستقبل کا معمار تصور کرتے تھے۔ انہوں نے علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر پیغام میں کہا ہے کہ میں مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے اسلامی تعلیمات کی فکری جہتوں کو موضوع بحث بنایا اور ان کے اسلامی افکار مسلمانوں کو عملی رہمنائی فراہم کرتے ہیں اور اسی منفرد تشخص کے شعور نے حصولِ وطن کی جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے اقبال کے تصورِ شاہین میں جرأت، خود مختاری اور حصولِ کمال کا عزم پنہاں ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ فکرِ اقبال پائیدار قومی ترقی کے لیے امن، سماجی ہم آہنگی، رواداری اور انصاف کی داعی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایسا…

41 minutes ago

اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ محمد…

44 minutes ago

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ مفکر پاکستان، شاعر مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا…

47 minutes ago

شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا149 واں یومِ پیدائش آج عقیدت واحترام سےمنایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا…

51 minutes ago

ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا اسماعیل بقائی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران…

55 minutes ago

امریکی صدر ٹرمپ آج قطری وزیرِاعظم سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر کے دفتر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ آج قطر کے وزیرِ…

57 minutes ago