اردو نیوز اپڈیٹس

شام کے صوبے حمص میں واقع ایک علوی اکثریتی علاقے کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
شام کے صوبے حمص میں واقع ایک علوی اکثریتی علاقے کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔مقامی حکام کے مطابق دھماکا جمعہ کی نماز کے دوران پیش آیا .جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔شامی سرکاری میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے واقعے کے فوراً بعد مسجد اور اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے پس منظر سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔مقامی حکام نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش حملہ آور کی کارروائی یا مسجد میں پہلے سے نصب کیے گئے دھماکہ خیز مواد کا نتیجہ ہو سکتا ہے. تاہم حتمی تصدیق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔تاحال کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ…

3 hours ago

چیف آف ڈیفنس فورسزسیدعاصم منیرسے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کی مسلح…

3 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت…

3 hours ago

سوشل میڈیا پر ہلچل لائیو پروگرام میں کیا ہوا؟ احسن اقبال کی وضاحت سامنے آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی پر…

3 hours ago

لاہورہائیکورٹ کا ڈی آر سی کمیٹی کے ذریعے حاصل کیا گیا قبضہ فوری طور پر واپس کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت کی گئی کارروائیوں…

4 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے سے…

4 hours ago