اردو نیوز اپڈیٹس

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم

پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں کے اختیارات محدود کر دیے ہیں۔عدالت نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شہریوں کا نام پانچ سال یا اس سے زائد مدت تک رکھنے کے اختیار کو غیر قانونی قرار دے دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ پاسپورٹ غیر فعال کرنا پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور یہ اقدام آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاسپورٹ رولز 2021 کے رول 23 اور رول 22(2)(سی) کو غیر آئینی اور قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر پاسپورٹ قوانین میں ضروری ترامیم کرے۔فیصلے میں کہا گیا کہ کسی شہری کے سفر پر خفیہ پابندی لگانا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور غیر قانونی اووراسٹے کو انسانی اسمگلنگ یا سنگین جرائم کے برابر نہیں رکھا جا سکتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگرچہ پاسپورٹ غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم قرار دیا جا رہا ہے.تاہم پاسپورٹ منسوخ کرنے، ضبط کرنے یا تحویل میں لینے کا قانونی اختیار بدستور برقرار رہے گا۔لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ شہری کی درخواست پر نئے سرے سے قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ عدالتی فیصلے کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور سفر سے متعلق معاملات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

2 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

2 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

2 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

2 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

2 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

2 hours ago