شدید طوفان سے کینیڈا میں نظام زندگی مفلوج سکول بند بس سروسز اور 900 پروازیں منسوخ

پاکستان نیوز پوائنٹ
کینیڈا میں موسم سرما کے شدید طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، شدید برفانی طوفان نے صوبے اونٹاریو کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹورنٹو اور اونٹاریو کے جنوبی علاقوں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑی، ٹورنٹو میں 22 انچ تک ریکارڈ برف باری ہوئی، گاڑیاں برف سے ڈھک گئیں۔ ٹورنٹو کے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 18 انچ برف ریکارڈ ہوئی، 9 سو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ برف باری کے باعث 10 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، برفباری سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند اور بس سروسز منسوخ کر دی گئیں۔ کینیڈا کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *