اردو نیوز اپڈیٹس

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ

پاکستان نیوز پوائنٹ
شمالی وزیر ستان انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث رزمک، میرم شاہ اور میرعلی میں آج (اتوار) کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ضلعی حکام کے مطابق آج اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک میرم شاہ سے بنوں تک، کوٹ پل سے ڈنکین تک اور میلوگئی پل تک کرفیو نافذ رہے گا۔حکام نے کہا،کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کرفیو لگانا ضروری تھا، یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔انتظامیہ نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔سکیورٹی اداروں کی طرف سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ…

21 hours ago

چیف آف ڈیفنس فورسزسیدعاصم منیرسے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کی مسلح…

22 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت…

22 hours ago

سوشل میڈیا پر ہلچل لائیو پروگرام میں کیا ہوا؟ احسن اقبال کی وضاحت سامنے آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی پر…

22 hours ago

لاہورہائیکورٹ کا ڈی آر سی کمیٹی کے ذریعے حاصل کیا گیا قبضہ فوری طور پر واپس کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت کی گئی کارروائیوں…

22 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے سے…

22 hours ago