پاکستان نیوز پوائنٹ
کئی مہینوں کی تاخیر کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے. جس کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا جب کہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) نے پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2024 صدرمملکت کے دستخط کے بعد ایکٹ بن گیا۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدرمملکت نے بل سے متعلق سمری کی منظوری دی۔صدرمملکت آصف علی زرداری نے27 دسمبرکو سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2024 پر دستخط کیے ہیں۔ سوسائٹیزرجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کا بل 20 اکتوبرکو سینیٹ اور21 اکتوبرکوقومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔صدرمملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کردیا۔ صدرمملکت نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 28 دسمبرکو جاری کیا۔ایوانِ صدرکے مطابق آرڈیننس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک ہوگا. مدارس اپنی مرضی سے وزارت صنعت و پیداوار یا وزارت تعلیم سے رجسٹر ہوسکیں گے۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق آرڈیننس کے ذریعے ایکٹ کے سب سیکشن 5، 6، 7 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی سفارش پر صدرمملکت نے آرڈیننس کی سمری کی منظوری دی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن کے لیےدستاویزپرنٹنگ پریس آف پاکستان کو بھیج دی۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے صدرمملکت کی طرف سے مدارس رجسٹریشن بل پردستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئےنجی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مدارس كى رجسٹریشن تمام معاملات حل ہوگئے۔مدارس كى آزادی خود مختارى ہرصورت مقدم ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے مضبوط دفاع کے لیے مستحکم…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک (ورلڈ بینک) پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ایف ایٹ ایکسچینج…
پاکستان نیوز پوائنٹ سپیشل پرسن کو ہمت کارڈ اور سماجی و تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرم کے علاقے بگن میں سرکاری…