اردو نیوز اپڈیٹس

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
خواتین کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ہیں، خواتین معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، قومی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم، معاشی مواقع اور قائدانہ کرداردینا ہوگا،ہمیں ایک ہمہ جہت اور مساوات پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے، خواتین کے تحفظ، تعلیم اور معاشی آزادی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، کاروباری اور نجی شعبے کو خواتین کیلئے مساوی مواقع اور محفوظ ماحول فراہم کرنا چاہیے۔ آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عالمی معاہدوں کے مطابق خواتین کے حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، پاکستان نے تمام شعبوں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون، اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے، کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک پاکستانی خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال خواتین کے عالمی دن کا تھیم ’’تمام خواتین اور لڑکیوں کے لیے حقوق، مساوات، اور انہیں بااختیار بنانا‘‘ دراصل ایک عزم کا اعادہ ہے جو ایک ایسا معاشرہ بنانے کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئیے آج کے دن ہم خواتین کے حقوق کے احترام کو مزید آگے بڑھانے اور ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کریں جہاں ہر عورت کی صلاحیتوں کا ادراک ہو اور ہر بیٹی کا خواب اس کی پہنچ میں ہو۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

9 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

9 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

10 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

10 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

10 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

10 hours ago