اردو نیوز اپڈیٹس

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر تبالۂ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت نے پاکستان اور مصر کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان 77 سالہ سفارتی تعلقات کو وسیع تر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ صدرِ مملکت نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعمیرات، زراعت، کان کنی اور آئی ٹی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبالۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا۔ علاوہ ازیں صدرِ پاکستان اور مصری وزیرِ خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پوپ لیو نے فلسطین تنازعہ ختم کرنے کا نیا حل بتا دیا اسرائیل انکاری

پاکستان نیوز پوائنٹ ویٹیکن سٹی کے سربراہ پوپ لیو نے اپنے دو ٹوک مؤقف کا…

44 seconds ago

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کے اضافے سے 4,245 ڈالر تک پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کے…

4 minutes ago

خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار کرلیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی…

5 minutes ago

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردرہنے کا امکان ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں…

12 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش کی سابقہ وزیراعظم کے نام خط صحت یابی کی دعا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این…

24 hours ago

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فرسٹ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے…

24 hours ago