اردو نیوز اپڈیٹس

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فرسٹ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا، معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے ان خیالات کا اظہار محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، کہا کہ اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ اور مجموعی طور پر برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے۔انہوں کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگیوں کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری دیکھی جا رہی ہے، حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ بہت اہم ہے، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگی کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، مجموعی طور پر برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا، معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، ترسیلاتِ زر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیرِاعظم نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کے خاتمے کی کابینہ سے منظوری کے لیے سمری بھیجی جا چکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر پڑا، جلد پانڈا بانڈ کا اجراء کرنے جا رہے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آئندہ ہفتے اجلاس ہو گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ کااظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…

18 hours ago

کوئٹہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ دونوں پائلٹ شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

18 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا گورنر کے پی

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…

18 hours ago

پی ٹی آئی نے ضد اور انا کو ترجیح دے کر اپنی آخری پناہ گاہ اور حکومت بھی گنوا دی احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…

19 hours ago

پشاور میں دفعہ 144 نافذ کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…

19 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…

19 hours ago