اردو نیوز اپڈیٹس

صدرِ مملکت آصف علی زرداری مکمل صحت یاب ہسپتال سے گھر پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری مکمل صحت یاب،ہسپتال سے گھر پہنچ گئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا، جس کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ آصف زرداری گزشتہ 10 روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے جبکہ صحت یابی کے بعد اب آصف زرداری کو بلاول ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق آرام کریں گے۔ واضح رہے کہ 31 مارچ کو صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ صدر آصف زرداری انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث وہ زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے، صدر آصف زرداری کو نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ 2 اپریل کو ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا تھا کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں اور انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی اور صدر مملکت کی حالت بہتر ہے۔ 5 اپریل کو صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے، کل یا پرسوں تک انہیں ہسپتال سے رخصت دیکر گھر بھیج دیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت نے پاکستان آرمی ایئر فورس اور نیوی ترمیمی بلز کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان…

16 hours ago

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاہ عبداللہ دوم اور اِن کے اعلی سطح وفد کا استقبال کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ…

16 hours ago

وزیر اعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد سری لنکن کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا خصوصی شکریہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف…

16 hours ago

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے پر محسن نقوی کا پاک فوج اور ایف سی کو خراجِ تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج پر…

16 hours ago

لکی باؤنڈری پر آپریشن کے دوران 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پولیس اور شہریوں نے لکی باؤنڈری پر آپریشن کے دوران 5 خارجی…

16 hours ago

گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان سے پانچ بڑی ملٹی نیشنل دواساز کمپنیاں اپنے مقامی آپریشنز ختم کر کے ملک سے جاچکی ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان سے پانچ بڑی ملٹی نیشنل دواساز…

16 hours ago