پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بارہ بلوں کی منظوری دے دی۔ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے آرکائیول میٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول) (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دے دی۔اس کے علاوہ صدرِ مملکت نے پاکستان اسٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026، ایریا آف اسٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026 اور سینٹرز آف ایکسی لینس (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دی۔صدرِ مملکت نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2026، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2026، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ (ترمیمی) بل 2026، نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دی۔انہوں نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی (ترمیمی) بل 2026، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان (ترمیمی) بل 2026، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2026 اور پاکستان ٹورسٹ گائیڈز (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری بھی دی۔

