پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئےچار بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کو قومی سلامتی کے لیے اہم کامیابی قرار دیا۔آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم و استقلال کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔صدرِ مملکت نے وطن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تسلسل کو قومی سلامتی کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی اور کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔وزیرِ اعظم کی بھارتی پشت پناہی میں سرکردہ 4 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بلیو اکانومی معیشت میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاک-ایران وزارت اطلاعات کے درمیان معاہدے…
پاکستان نیوز پوائنٹ آزاد کشمیر کی سیاست میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، وزیراعظم چوہدری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے نئے آرڈیننس کے تحت سرکاری ملازمین کی بھرتی کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ 2025 رول آف لا انڈیکس میں ڈنمارک دنیا کا سب سے زیاد…