پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن شعبان کی کامیابی پر پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن شعبان کی کامیابی پر پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ صدر مملکت نے کہا آپریشن شعبان نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز ہر خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔پاکستان کے خلاف پراکسی عناصر کو استعمال کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، قومی عزم ہر سازش سے زیادہ مضبوط ہے۔بھارت اور کچھ دیگر ممالک کے پاکستان دشمن عناصر اور ادارے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو داغدار کرنے کیلیے کچھ ملک دشمن عناصر کو کرائے کے قاتلوں کے طور پر استعمال کر کے ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں۔ہم پاکستان کی حالیہ کامیابیوں کو منطقی نتیجہ پر پہنچائیں گے اور دہشتگردی کو بھی عوام کی مدد سے شکست دیں گے۔وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ریاست دہشت گردی کے ناسور کو ہر قیمت پر شکست دے گی۔وزیراعظم نے منگی ڈیم پولیس اسٹیشن واقعے کے بعد پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کے “آپریشن شعبان” کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے کہا فتنہ الخوارج کے خلاف گرینڈ آپریشن میں اب تک 75 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں آپریشن فورسز کی حکمتِ عملی قابلِ ستائش ہے،خضدار میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پاک فوج اور ایف سی کے دستوں کی کارروائی کو سراہتے ہیں، فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قوم کے پختہ عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی، ملک سے دہشت گردی کی جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ بلوچستان کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی؛ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کے بہادر جوانوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔مزید 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکجان ہے۔ قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
