پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف زرداری آج سے 24 دسمبر تک عراق کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری عراقی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاک عراق دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان کے اس اہم دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور تعمیرِ نو کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔
